ETV Bharat / state

Nehru Yuwa Kendra Doda: ڈوڈہ میں  یوتھ پارلیمنٹ کا اہتمام

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 4:45 PM IST

ڈوڈہ میں نہرو یووا کیندر کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں مقررین نے جی 20اجلاس کی اہمیت و افادیت کے حوالہ سے حاضرین کو آگاہ کی۔ Nehru Yuwa Kendra Programme in Doda

ڈوڈہ میں ’یوتھ پارلیمنٹ‘ کا اہتمام
ڈوڈہ میں ’یوتھ پارلیمنٹ‘ کا اہتمام
ڈوڈہ میں ’یوتھ پارلیمنٹ‘ کا اہتمام

ڈوڈہ (جموں و کشمیر): نہرو یووا کیندر کی جانب سے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں وزارت کھیل اور گورنمنٹ ڈگری کالج (جی ڈی سی) ڈوڈہ کے این ایس ایس یونٹ کے اشتراک سے ضلع سطح کی ’’نیبر ہڈ یوتھ پارلیمنٹ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ڈی سی ڈوڈہ سمیت سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے پروگرام میں شرکت کی۔ جبکہ طلبہ کی جانب سے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے گئے۔

منتظمین کے مطابق ڈگری کالج ڈوڈہ میں منعقدہ اس پروگرام کا مقصد G20 اجلاس، جس کا ایک حصہ جموں و کشمیر میں بھی منعقد ہو رہا ہے، کی اہمیت و افادیت سے متعلق عوام خاص کر نوجوانوں کو واقف کرانا تھا۔ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وشیش پال مہاجن نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ ڈی سی نے تقریب کا آغاز روایتی چراغاں سے کیا جس کے بعد تقریب کی نسبت سے خطبہ استقبالیہ پیش کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر، نہرو یوا کیندر، ڈوڈہ، خوشحال گپتا نے پروگرام میں شریک افراد کو تقریب کے انعقاد کے مقاصد سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں ریسورس پرسنز کے لیکچرز ہوئے۔ ڈاکٹر اعجاز وانی نے G20 اور ہندوستان کی طرف سے اس کی صدارت کی اہمیت پر ایک آگاہی لیکچر دیا۔ اپنے سیشن میں انہوں نے G20 سربراہی اجلاس کی تشکیل اور مقاصد کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

ڈاکٹر سمیت کوتوال، ایچ او ڈی ڈیپارٹمنٹ آف انوائرمینٹل سائنس، این ایس ایس کے رضاکاروں - جگدیپ سنگھ، ساگر ٹھاکر اور صائمہ بانو نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور جی 20 کے بارے میں اپنے خیالات پیش کیے جس کے بعد طلباء نے ثقافتی پروگرامز پیش کئے۔

مزید پڑھیں: پلوامہ: نہرو یووا کیندر کے سالانہ ایکشن پلان کو منظوری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.