ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں روڈ سیفٹی ماہ کا آغاز - اردو نیوز

اے ڈی ڈی سی نے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ حفاظتی اقدامات کے علاوہ تمام اصول و ضوابط پر عمل کریں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جاسکے۔

ڈوڈہ میں روڈ سیفٹی ماہ کا آغاز
ڈوڈہ میں روڈ سیفٹی ماہ کا آغاز
author img

By

Published : Jan 18, 2021, 9:09 PM IST

مختلف حفاظتی پروٹوکول سمیت ٹریفک کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد اور ان کی پیروی کے سلسلے میں ضلع کے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کے مختلف اسٹیک ہولڈرز میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمشنر ڈوڈہ سورت سنگھ نے ڈوڈہ میں 32 ویں قومی روڈ سیفٹی ماہ مہم کا آغاز کیا۔

ڈوڈہ میں روڈ سیفٹی ماہ کا آغاز

پروگرام کے دوران اے آر ٹی او ڈوڈہ نے اے ڈی ڈی سی کو پورے پروگرام کے دوران ضلع بھر میں چلائے جانے والے مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا جس میں واکا تھون، موٹر سائیکل ریلیاں، صحت سے متعلق معالجہ، سیمینار وغیرہ شامل ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اے ڈی ڈی سی نے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ حفاظتی اقدامات کے علاوہ تمام اصول و ضوابط پر عمل کریں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل یہ پروگرام ہفتہ وار منایا جاتا تھا لیکن اس سال یہ مہینہ بھر کا پروگرام ہوگا تاکہ اس مہم کو زمینی سطح پر پہنچایا جا سکے۔ بعد ازاں محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بلڈ پریشر اور شوگر ٹیسٹ، آنکھوں کی جانچ کے علاوہ ڈرائیور کے کویڈ ٹیسٹ بھی کروائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.