ڈوڈہ (جموں و کشمیر) : ’’میری ماٹی میرا دیش‘‘ مہم کے تحت حکومت ہند کی جانب سے شروع کی گئی ملک گیر پہل میں پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے کلاک ٹاور پر لائٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وشیش پال مہاجن، ایس ایس پی ڈوڈہ عبد القیوم سمیت دیگر پولیس و سیول انتظامیہ کے افسران کے علاوہ مقامی باشندوں خاص کر طلبہ کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سینکڑوں چراغوں کو روشن کیا گیا اور ان کے تئیں ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے بہادر جانبازوں کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے انہیں ان کے جذبہ ایثار کو سلامی پیش کی گئی۔ تقریب کے حوالہ سے ڈی سی ڈوڈہ نے کہا کہ ’’میری ماٹی میرا دیش مہم ضلع کے بھدرواہ علاقے سے شروع کی گئی اور یہ مہم آئندہ دنوں بھی جاری رہے گی۔‘‘ انہوں نے کلاک ٹاور، ڈوڈہ میں منعقدہ ہنگامی تقریب کے حوالہ سے کہا: ’’اتنے کم وقت میں ایسے عظیم الشان پروگرام کے انعقاد کے لیے جموں و کشمیر پولیس، ضلع انتظامیہ کے مختلف محکمہ جات کے ساتھ ساتھ یہاں کے مقامی باشندے بھی ستائش کے حقدار ہیں جنہوں نے کم وقت میں ایسے پروگرام کے انعقاد کو ممکن بنایا۔‘‘
مزید پڑھیں: Meri Maati Mera Desh Programme Anantnag: اننت ناگ میں ’میری ماٹی میرا دیش‘ مہم کے تحت پروگرام منعقد
ڈی ڈی ڈوڈہ نے کہا کہ ملکی و یو ٹی سطح پر جاری اس پروگرام کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور اس پروگرام کے اصل مقصد کو حاصل کرنے کی غرض سے آئندہ دنوں بھی ایسی تقاریب جاری رہیں گی۔ قابل ذکر ہے کہ 15اگست سے قبل یونین ٹیریٹری میں ترنگا ریلیز کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔