میونسپل حکام ڈوڈہ نے مختلف محکموں کے اہلکاروں اور پولیس افسران کی تعاون سے دیوالی کے تہوار پر ڈوڈہ میں بازار کی چیکنگ کی۔
علاقے کے بازاروں کا افسران کی مختلف ٹیموں نے دورہ کیا اور دکانوں کی چیکنگ کی۔ اس موقع پردکانداروں کو قواعد و ضوابط پر عمل کرنے پر زور دیا گیا۔ فوڈ کنٹرول افسران نے دکانوں میں فروخت ہونے والے سامان کی جانچ کی۔
دیوالی تہوار کے موقع پر صارفین کو بہترین معیار کی اشیاء فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لیے مارکیٹ چیکنگ کی گئی۔
- مزید پڑھیں: ایل او سی پر وزیراعظم کی جوانوں سے ملاقات، کہا اپنے گھر والوں کے ساتھ دیوالی منانے آیا ہوں
- Diwali 2021: وزیراعظم اور نائب صدر جمہوریہ نے دیوالی کی مبارکباد پیش کی
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے کہاکہ دکانداروں کو تمام قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے، ماسک پہننے اور کووڈ سے متعلق دیگر تمام ہدایات پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی۔ اُنہوں نے عوام سے پٹاخے جلاتے وقت احتیاط برتنے کی بھی اپیل کی۔