ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں شجرکاری مہم کا آغاز - ای ٹی وی بھارت اردو

ضلع ڈوڈہ کے کھلینی میں ماحولیاتی آلودگی کو کم سے کم کرنے کے لیے محکمہ جنگلات نے دیگر سرکاری محکموں کے اشتراک سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے، اس دوران فاریسٹ ڈویژنل آفیسر کی قیادت میں مختلف اقسام کے سینکڑوں پودے لگائے گئے۔

massive plantation drive in different parts of doda
ڈوڈہ میں شجرکاری مہم کا آغاز
author img

By

Published : Mar 20, 2021, 4:51 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں محکمہ جنگلات، جنگلات کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی کو کم سے کم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی نظام کو بھی بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، اسی کے پیش نظر محکمہ جنگلات نے چناب سرکل ضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم چلا رہا ہے۔

ڈوڈہ میں شجرکاری مہم کا آغاز

ضلع ڈوڈہ کے کھلینی میں محکمہ جنگلات نے محکمہ صحت، تعلیم اور دیگر سرکاری اداروں کے اشتراک سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا، اس دوران ڈوڈہ کے فاریسٹ ڈویژنل آفیسر کی قیادت میں مختلف اقسام کے سینکڑوں پودے لگائے گئے۔

اس موقع پر مختلف محکمہ جات کے آفسران اور طلبا کے ساتھ ساتھ مقامی افراد نے بھی شجرکاری مہم میں شرکت کی، شجرکاری مہم کے دوران جنگلات کے حکام نے بتایا کہ محکمہ جنگلات ڈوڈہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں پودے لگائے جارہے ہیں تاکہ ماحولیات کو مزید خراب ہونے سے بچایا جاسکے، انہوں نے تمام لوگوں سے شجرکاری مہم میں محکمہ جنگلات کو تعاون دینے کی اپیل بھی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.