ETV Bharat / state

ڈوڈہ: آتشزدگی میں سرکاری عمارت کو نقصان - فائر اینڈ ایمرجنسی

ضلع صدر مقام ڈوڈہ میں گزشتہ شب احاطہ تحصیل دفتر میں قائم ڈسٹرکٹ سٹیٹسٹک اینڈ ایوالویشن کی عمارت کو آتشزدگی میں شدید نقصان پہنچا ہے۔

ڈوڈہ: شبانہ آتشزدگی میں سرکاری عمارت کو نقصان

author img

By

Published : Mar 23, 2021, 3:16 PM IST

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں گزشتہ شب آگ کی ہولناک وادارت میں ڈسٹرکٹ سٹیٹسٹک اینڈ ایوالویشن عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

ڈوڈہ: شبانہ آتشزدگی میں سرکاری عمارت کو نقصان

آگ کی واردات گزشتہ شب قریب گیارہ رونما ہوئی، بارش کے باوجود آگ نے مختصر وقت میں ہی پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ جب تک فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ موقع پر پہنچے آگ نے پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا تھا۔ لکڑی سے بنی عمارت میں لگی آگ کو قابو کرنے اور اسے مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو کافی مشقت کرنی پڑی۔

اس موقع پر ڈی سی ڈوڈہ وکاس شرما نے موقع پر آکر از خود معائینہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم نقصان کا تخمینہ اس وقت نہیں لگایا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمارت کے نزدیک تحصیل دفتر کا سارا ریکارڈ محفوظ ہے، اسے کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.