ETV Bharat / state

ڈوڈہ: سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک - حادثہ سڑک کی خرابی کی وجہ سے ہوا

حادثے کے بعد مقامی لوگ حادثے کی جگہ جمع ہوئے اور نعرہ بازی شروع کی۔

سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک
سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک
author img

By

Published : Aug 18, 2020, 10:15 PM IST

آج دوپہر ضلع ڈوڈہ کے کھیلنی مرمت روڈ پر سڑک کے ایک حادثے میں دو افراد فوت ہوئے۔ سڑک کا یہ حادثہ قصبہ ڈوڈہ سے قریب پچیس کلومیٹر جنوب میں حمبل کے مقام پر اس وقت ہوا جب کھیلنی سے گوہا جانے والا ایک ٹپر سڑک سے اتر کر حمبل نالے میں جا گرا۔

سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک

حادثے کے فوراً بعد جائے واردات پر پہنچنے والے افراد کے مطابق حادثے کے وقت ٹپر میں سوار دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثہ سڑک کی خرابی کی وجہ سے ہوا۔ اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد مقامی لوگ حادثے کی جگہ جمع ہوئے اور نعرہ بازی شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: پُل نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ مرمت کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن چند روز قبل محکمہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کام روک دیا تھا۔ عوام نے اس سڑک پر آئے روز ہونے والے سڑک حادثوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.