ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے رات کے وقت میں لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لیے خود سڑکوں پر جاکر حالات کا جائزہ لیا۔
شام کے اوقات میں جب پولیس اور پیرا ملٹری اہلکار بیرکوں میں چلے جاتے ہیں تو لاک ڈاؤن کیسے کام کرتا ہے اس کا ڈی سی نے جائرہ کیا۔
اس دوران کئی ایسے لوگوں کوغیر ضروری طور پر سڑکوں پر پایا گیا ساتھ ہی نجی گاڑیوں میں لوگوں کی نقل حرکت بھی دیکھنے کو ملی جس وجہ سے ڈی.ایم نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور پولیس کو موقع پر ہی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم جاری کیا ۔