ETV Bharat / state

معاوضہ نہ ملنے پر سڑک کو بننے سے روکا - سڑک کو بلا اجازت

پرویز احمد نے سڑک کے تعمیراتی کام کو روکنے کے لیے سڑک پر لکڑیاں جمع کر کے رکاوٹ پیدا کر دی۔

معاوضہ نہ ملنے پر سڑک کو بننے سے روکا
معاوضہ نہ ملنے پر سڑک کو بننے سے روکا
author img

By

Published : Aug 11, 2020, 9:52 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے پرشولا پنچایت کے ایک باشندے نے سڑک بننے سے روک دیا ہے۔ شخص کا الزام ہے کہ زمین کا معاوضہ دیے بنا سڑک کی تعمیر کی جا رہی ہے۔

معاوضہ نہ ملنے پر سڑک کو بننے سے روکا

بنشالہ پنچایت پرشولا کے پرویز احمد نے بتایا کہ متعلقہ تعمیراتی ایجنسی نے محالہ تا چلون سڑک کو بلا اجازت اور ناجائز طور پر اُس کی ملکیتی اراضی سے ہوتے ہوئے سڑک تعمیر کی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ نے لین اور ڈرین بھی تعمیر کی ہے، جس وجہ سے سڑک کا پورا پانی اُس کی اراضی میں آ جاتا ہے۔ اس سے فصل، رہائشی مکان کو نقصان ہو رہا ہے۔ پرویز نے بتایا کہ ابھی تک محکمہ نے اس سڑک کی تعمیر میں آئی اراضی کا معاوضہ بھی ادا نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: عدالت کے احاطے میں شجرکاری

پرویز احمد نے بتایا کہ اس وقت غریب عوام کا جینا مشکل ہو رہا ہے۔ اُن کی کوئی سنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ پرویز احمد نے سڑک کے تعمیراتی کام کو روکنے کے لیے سڑک پر لکڑیاں جمع کر کے رکاوٹ پیدا کر دی۔ اُنہوں نے متعلقہ حکام کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انتظامیہ سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.