ETV Bharat / state

ایل جی کے صلاح کار ڈوڈہ  پہنچے - ڈوڈہ کی خبریں

کے کے شرما نے بیک ٹو ولیج تھری میں شرکت کرکے علاقے کے مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

lg advisor k k sharma
lg advisor k k sharma
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 11:28 AM IST

بیک ٹو ولیج 3 کے دوسرے مرحلے کے موقع پر ڈویژنل اور ضلع سطح کے مختلف نامزد افسران ڈوڈہ میں جاری کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ضلع کے مختلف بلاکس کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں گورنر کے مشیر کے کے شرما نے ڈوڈہ ضلع کا دورہ کیا اور بلاک عسّر میں جاری بیک ٹو ولیج 3 کے پروگرام میں حصہ لیا۔

ایل جی کے صلاحکار پہنچے ڈوڈہ

عسّر میں موجود مقامی رہائشیوں نے پروگرام میں پہنچے مشیر سے بات چیت کی اور لوگوں کو درپیش مختلف مطالبات اور پریشانیوں پر روشنی ڈالی۔

عسّر کے اپنے دورے کے دوران مشیر نے بٹوٹ کشتواڑ قومی شاہراہ تا ترنگول سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے عسّر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔

اس دوران کے کے شرما نے مختلف تعمیراتی ایجنسیوں کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مشیر کو بتایا گیا کہ ضلع کے تمام بلاکس میں کام جاری ہے اور لوگوں کی شکایات سننے کے لئے تمام پنچایتوں میں مختلف افسروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔

ضلع کے کچھ علاقوں میں لوگوں نے بیک ٹو ولیج پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پہلے کے پروگراموں کے دوران جو مطالبات کئے گئے تھے، اُن کاموں کو انجام نہیں دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.