ETV Bharat / state

ڈوڈہ کے پرانو گاؤں سے تیندوے کو پکڑا گیا

ماحولیات سے محبت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ حکومت جنگلات میں انسانی سرگرمیاں بند کرے تاکہ جنگلی جانور اپنے علاقوں میں واپس جا سکیں۔

Leopard Captured
تیندوے کو پکڑا گیا
author img

By

Published : Apr 7, 2021, 10:44 PM IST

محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف کی مشترکہ کاروائی کے دوران بدھ کے روز ضلع ڈوڈہ کے پرانو گاؤں سے ایک تیندوے کو پکڑا گیا، جو رہائشی علاقے میں گشت کر رہا تھا۔

تیندوے کو پکڑا گیا

مقامی لوگوں کی طرف سے متعلقہ محکمہ کو پرانوں کے رہائشی علاقہ میں تیندوے کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملی۔ جس کے بعد وائلڈ لائف اور محکمہ جنگلات کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور طویل کوششوں کے بعد تیندوے کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئیں۔ تاہم آپریشن کے دوران تیندوے کے ہاتھوں جنگل کا ایک محافظ زخمی ہو گیا۔

تیندوے کی رہائشی علاقے میں موجودگی کی وجہ سے پرانو میں خوف و دہشت کا ماحول پایا گیا۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران اس علاقے میں تیندوے کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پرانو سے تیندوے کو پکڑنے کے بعد اُسے نیشنل پارک کشتواڑ منتقل کر دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ اس خطے میں 'جنگلی جانوروں کے انسانوں کے اوپر حملے کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: کورونا کے دو درجن سے زائد نئے مثبت معاملات

ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کے علاقوں میں انسانی مداخلت نے جنگلی جانوروں کو شہری علاقوں میں منتقل ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔ ضلع ڈوڈہ میں گزشتہ ڈیڑھ دہائی کے دوران جنگلی تیندوے نے انسانوں پر حملہ کرنے کے چالیس سے زیادہ واقعات رونما ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں تیندوے نے چند انسانوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ سینکڑوں گھریلو جانوروں کا خاتمہ کیا اور درجنوں افراد کو زخمی کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.