ETV Bharat / state

ڈوڈہ: جسٹس ہائی کورٹ و ڈی سی نے بھدرواہ کورٹ کمپلکس کا جائزہ لیا - HC,DC Doda

جسٹس ہائی کورٹ جموں و کشمیر اور ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ نے بھدرواہ کورٹ کمپلکس میں آتشزدگی سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔

جسٹس ہائی کورٹ جموں و کشمیر اور ڈی سی ڈوڈہ نے بھدرواہ کورٹ کمپلکس کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jan 1, 2021, 9:41 PM IST

جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جسٹس رجنیش اوسوال اور ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ نے بھدرواہ کورٹ کمپلکس میں آتشزدگی سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنرنے سرنا بھدرواہ میں نئے کورٹ کمپلیکس کی عمارت کے تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا۔

جسٹس ہائی کورٹ جموں و کشمیر اور ڈی سی ڈوڈہ نے بھدرواہ کورٹ کمپلکس کا جائزہ لیا

ڈی سی نے نئی عمارت کی تکمیل تک تحصیلدار بھدرواہ کو ہدایت دی کہ' ترجیحی بنیاد پر عدالتی کام کاج کو جاری رکھنے کے لئے عمارت کی نشاندہی کی جائے، ڈی سی ڈوڈہ نے عوام کی سہولت کے لئے عدالتی کمپلیکس کا کام جاری رکھنے کے لئے عدلیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر پرنسپل سیشن جج بھدرواہ، ایس پی بھدرواہ، تحصیلدار بھدرواہ، ایس ڈی پی او بھدرواہ کے علاوہ سول انتظامیہ و عدلیہ کے دیگر عہدیدار شامل تھے۔

مزید پڑھیں: جنگ بندی کی خلاف ورزی میں فوجی جوان ہلاک

آپ کو بتا دیں کہ' جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں سنہ 2020 کی آخری شب آتشزدگی کی ہولناک واردات میں ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس بھدرواہ کی عمارت جل کر خاکستر ہو گئی۔آگ کی یہ واردات جمعرات دیر شام پیش آئی، جس کی وجہ سے کورٹ کیمپلیکس کی عمارت کو آگ کے شعلوں نے خاک کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔ کمپلیکس میں آگ کی خبر پھیلتے ہی فائر عملہ نےموقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیا۔ تاہم مکمل طور پر عمارت کو نہ بچایا جاسکا۔ عمارت کا ایک بڑا حصہ جل کر خاکستر ہو گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.