ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے ڈوڈہ ضلع کا دورہ کیا - میونسپل کونسل

مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے آج ڈوڈہ ضلع کا دورہ کر کے افسران کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں اور کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شُدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

لفٹینٹ گورنر گریش چندر مورمو نے ڈوڈہ ضلع کا دورہ کیا

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 7:40 PM IST

ایل جی نے ڈی سی دفتر ڈوڈہ میں ضلع کے عہدیدران، میونسپل کونسل ڈوڈہ، میونسپل کمیٹی بھدرواہ، اور ٹھاٹھری کے چیئر پرسن کے ساتھ متعلقہ قصِبوں میں ہو رہی تعمیر و ترقی کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔

لفٹینٹ گورنر گریش چندر مورمو نے ڈوڈہ ضلع کا دورہ کیا

ضلع کے تینوں میونسپل کونسلروں نے ایل جی سے مانگ کی کہ ضلع کے اندر رابطہ سڑکوں پر فوری طور مرمت کا کام شروع کیا جائے اور تار کول بھی بچھایا جائے تاکہ گاڑیوں کی نقل و حرکت جاری رہے۔

اس کے علاوہ قصبوں میں صاف صفائی، گلی کوچوں کی مرمت کرنے اور صاف پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے فنڈس جاری کرنے کی مانگ کی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے ضلع کے اندر جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ضلع میں اس وقت پی ایم جی ایس وائی، محکمہ تعمیرات عامہ اور منریگا کے تحت کام چل رہے ہیں اور تعمیراتی ایجنسیوں کو کام کاج شروع کرنے سے قبل رہنما خطوط کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات دی گئی ہیں۔

اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے ضلع ڈوڈہ کی مختلف جگہوں کے لیے نو پرجیکٹوں کی آن لائن سنگ بنیاد رکھی۔

ایل جی نے بھدرواہ کے لامہوت درنگا میں ایک اکتالیس اعشاریہ پچاس میٹر لمبائی والے پُل کا سنگ بنیاد رکھا۔ مورمو نے ضلع آفسران میونسپل چئیرمینوں کو بتایا کہ وہ آروگیہ سیٹو ایپ کا استعمال کریں اور لوگوں کو بھی اس کے متعلق آگاہ کریں کہ سب لوگ اس ایپ کو اپنے موبائل میں شامل کریں اور اس ایپ کی مدد سے کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے جانکاری حاصل کریں۔

میٹنگ کے دوران کووڈ۔19 پروٹوکول کے مطابق سماجی دوری کو بھی یقینی بنایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.