ETV Bharat / state

چیف انجنئیر پی ڈبلیو ڈی جموں کا دورہ ٹھاٹھری - چیف انجینیئراشوک کمارکیکلو

جموں محکمہ تعمیرات عامہ کے چیف انجینیئراشوک کمارکیکلو نے سب ڈویژن ٹھاٹھری کا دورہ کرکے محکمہ کی طرف سے جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

jammu chief engineer pwd ashok kumar visits thathri
چیف انجنئیر پی ڈبلیو ڈی جموں کا دورہ ٹھاٹھری
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 6:47 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے دیہی علاقوں میں بیک ٹو ویلیج مرحلہ سوم کی مناسبت سے عوامی مسائل سننے کے جن ابھیان کے تحت تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اسی ضمن میں ہفتہ کے روز جموں کے محکمہ تعمیرات عامہ کے چیف انجینیئر اشوک کمارکیکلو نے سب ڈویژن ٹھاٹھری کا دورہ کرکے محکمہ کی طرف سے جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

چیف انجنئیر پی ڈبلیو ڈی جموں کا دورہ ٹھاٹھری

اس موقع پر مختلف بلاکس کے چیئرپرسن نے چیف انجینیئر سے ملاقات کرکے اپنے متعلقہ علاقوں کے مسائل اور مطالبات کو پیش کیا۔

بلاک ٹھاٹھری، چنگا، جکیاس کے بلاک کونسلروں نے چیف انجینیئر محکمہ تعمیرات عامہ جموں سے اجلاس کے دوران مطالبہ کیا کہ کاہراہ جائی سڑک پر تیرہ کلو میٹر تک تار کول بچھائی جائے، ہیلی پیڈ اور سڑک کی تجدید کا کام شروع کیا جائے، ہلارن تا سیچال سڑک کو دوبارہ تعمیر کیا جائے، سلطان گڑھ تا سرنگا کی مرمت، گویلا ترنہکل سڑک کا معاوضہ۔

اس کے علاوہ بلاک کاہراہ کے تمام اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر، ٹانٹا تا درمن روڈ کی تعمیر، کاہراہ تا ٹانٹا سڑک پر تارکول، گھراٹ بگرا تا گواس اور گویلا زرنان کے مقام پر پُل کی تعمیر، کاہراہ میں ڈاک بنگلہ کی تعمیر کے علاوہ دیگر مطالبات بھی شامل ہیں۔

چیف انجینئیر نے بلاک چیئرپرسن، سرپنچوں کو یقین دلایا کہ تمام جائز مطالبات کو جلد از جلد پورا کیا جائے گا اور بہت جلد عوامی مسائل کا ازالہ بھی کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.