ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

author img

By

Published : Nov 26, 2020, 11:06 AM IST

جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے پیش نظر پونچھ، راجوری، رامبن، ڈوڈہ، اننت ناگ، کولگام، بارہمولہ اور گاندربل کے لئے 'کم خطرے' کے برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

جموں و کشمیر میں خراب موسمی صورتحال جاری ہے۔ گذشتہ چار روز سے وادی کے اکثر و بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری درج کی گئی۔

ادھر جموں صوبے کے ڈوڈہ ضلع میں برفباری اور بارش درج کی گئی جس سے خطے میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔ برفباری کے نتیجے میں ڈوڈہ کے دور دراز دیہات کو ملانے والی متعدد سڑکیں بند ہوگئیں۔

جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے پیش نظر، پونچھ، راجوری، رامبن، ڈوڈہ، اننت ناگ، کولگام، بارہمولہ اور گاندربل کے لئے 'کم خطرے' کے برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعرات دوپہر کے بعد جموں و کشمیر کے موسم میں تبدیلی آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.