ETV Bharat / state

Kastigarh Doda Rally جل جیون مشن کے تحت ڈوڈہ میں ریلی کا اہتمام

author img

By

Published : Aug 21, 2023, 12:49 PM IST

’’جل جیون مشن‘‘ کے تحت کاستی گڑھ، ڈوڈہ میں منعقدہ ریلی میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے طلبہ، پی آر آئی ممبران سمیت مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی۔ Jal Jeewan Mission Rally

جل جیون مشن کے تحت ریلی کا اہتمام
جل جیون مشن کے تحت ریلی کا اہتمام
جل جیون مشن کے تحت ریلی کا اہتمام

ڈوڈہ (جموں و کشمیر) : صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں محکمہ صحت عامہ کی مہم ’’جل جیون مشن‘‘ کے تحت ضلع کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کاستی گڑھ کے طلباء نے ایک ریلی کا اہتمام کیا۔ ریلی میں جل شکتی محکمہ کے ملازمین نے بھی شرکت کی۔ ریلی میں پی آر آئی اراکین کے علاوہ مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے بھی شمولیت اختیار کی۔

منتظمین کے مطابق ریلی کا مقصد گاؤں کے ہر گھر میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی سرکاری مہم کے حوالہ سے آگاہی کے ساتھ ساتھ لوگوں کو پانی کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کرنا تھا۔ ریلی میں شامل افراد نے بتایا کہ علاقہ کاستی گڑھ میں پینے کے صاف پانی کی کافی قلت ہے جس کی وجہ سے اس علاقے کے لوگ کافی عرصہ سے پریشان ہیں اور عرصہ دراز سے پینے کے صاف پانی کی مانگ کرتے آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Jal Jeewan Mission in Budgam جل جیون مشن کو نافذ کرنے میں بڈگام ضلع سرفہرست، ڈپٹی کمشنر بڈگام

جل شکتی کے عہدیداروں نے بتایا کہ حکومت سبھی شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے وعدہ بند ہے اور کی خاطر حکومت نے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پانی کا صحیح استعمال کرنے اور اس نعمت کو ضائع کرنے سے گریز کرنے کی غرض سے آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ اور آج اسی نسبت سے ڈوڈہ ضلع کے کاستی گڑھ میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کے ذریعے عوام کو پینے کے صاف پانی کی قدر و قیمت کے حوالہ سے آگاہ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.