ETV Bharat / state

Workshop on Commercial Mushroom Farming فوج کی جانب سے ڈوڈہ میں مشروم فارمنگ پر ورکشاپ - راشٹریہ رائفلز مشروم فارمنگ

ڈوڈہ میں منعقدہ ورکشاپ کے دوران ماہرین نے کسانوں کو مشروم فارمنگ کی بنیادی تکنیک سمیت جدید سائنسی تحقیقات سے بھی روشناس کرایا۔

فوج کی جانب سے ڈوڈہ میں مشروم فارمنگ پر ورکشاپ کا انعقاد

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 4:12 PM IST

ڈوڈہ: فوج کی 10راشٹریہ رائفلز نے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے دور دراز علاقہ ہنچ میں لوگوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کی غرض سے آپریشن ’’سدبھاؤنا‘‘ کے تحت مشروم فارمنگ پر ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ فوج کی جانب سے مدعو کیے گئے محکمہ ہارٹیکلچرکے افسران نے لوگوں کو مشروف فارمنگ کی ٹریننگ دی۔ Army Organised Workshop on Commercial Mushroom Farming

فوج کی جانب سے ڈوڈہ میں مشروم فارمنگ پر ورکشاپ کا انعقاد

ورکشاپ میں 30کے قریب کسانوں نے حصہ لیا جنہیں مشروم فارمنگ کی مکمل ٹرینگ فراہم کی گئی۔ ماہرین نے ورکشاپ میں شرکت کرنے والے افراد کو مشروم فارمنگ کی بنیادی تکنیک سمیت جدید سائنسی تحقیقات سے بھی روشناس کرایا۔ اس موقع پر فوج کی جانب سے بیرون ممالک سے درآمد کیے گئے خام مال کو بھی کسانوں میں تقسیم کیا۔Workshop on Commercial Mushroom Farming in Doda

فوج افسران سمیت محکمہ ہارٹیکلچر کے افسران نے کہا کہ مشروم فارمنگ سال کے بارہ مہینے کی جا سکتی ہے اور اس کے لئے علیحدہ اراضی کی ضرورت نہیں۔ ورکشاپ میں شرکت کرنے والے کسانوں نے پروگرام کے انعقاد پر حکام کا شکریہ ادا کیا جبکہ مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید ورکشاپس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔Doda Workshop on Mushroom Farming

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.