ETV Bharat / state

Democratic Azad Party ڈوڈہ میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے ضلع صدر دفتر کا افتتاح - ڈوڈہ میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے دفتر کا افتتاح

گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک کی سیاست کے مختلف نشیب وفراز سے گزرتے ہوئے اور متعدد عہدوں پر رہ کر خدمات انجام دینے والے کانگرس پارٹی کے سابق قد آور رہنما اور موجودہ وقت میں نئی سیاسی جماعت’ڈیموکریٹک آزاد پارٹی’ کے بانی اور صدر غلام نبی آزد اپنے سیاسی داہرہ کارکو خطہ کے طول و عرض میں وسعت دینے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔DAP Opened its Party Headquarters office at Doda

ضلع صدر دفتر کا افتتاح
ضلع صدر دفتر کا افتتاح
author img

By

Published : Dec 27, 2022, 5:54 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے ضلع صدر دفتر کا افتتاح کیا گیا ہے ۔پی اے پی کی طرف سے حالیہ منتخب ضلع صدر آصف جہاں گتّوں نے دفتر کا ربن کاٹ کر رسم افتتاح کیا ۔اس موقع پر ضلع بھر کے ڈی اے پی لیڈران و کارکنان نے شرکت کی ۔افتتاحی تقریب کے موقع پر کارکنان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جم کر پٹاخے ،آتش بازیاں کیں۔یہاں منعقد تقریب کے موقع پر مقررین نے غلام نبی آزاد کی سربراہی میں ڈی اے پی کو جموں و کشمیر سب سے بہتر سیاسی جماعت بنانے کا عہد کیا اور کہا کہ وہ غلام نبی آزاد کے ساتھ کھڑے ہیں چونکہ ڈیموکریٹک آزاد پارٹی پارٹی سے زیادہ ایک تحریک ہے اور اُنہیں امید ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں غلام نبی آزاد ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ بنیں گے اور یہ خطہ دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔DAP Opened its Party Headquarters office at Doda

ضلع صدر دفتر کا افتتاح

اس موقع پر ضلع صدر آصف جہاں گتّو نے بتایا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ اُن کو ڈی اے پی کا پہلا ضلع صدر بننے کا موقع ملا ہے ۔پارٹی اعلیٰ کمان نے جو بھروسہ اُن پر کیا ہے اُس بھروسے پر وہ کھرا اُتریں گے ۔گتّو نے پارٹی سربراہ غلام نبی آزاد اور عبدالمجید وانی کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ پارٹی گائیڈ لائن کے مطابق کام کریں گے ۔اُن کا مقصد سماج کے آخری شخص تک پہنچ کر اُس کو غلام نبی آزاد کے سیاسی قد،شخصیت اور ایک حکمران کی حثیت سے لئے گئے تاریخ فیصلے ،کام کرنے کی صلاحیت سے آگاہ کرنا ہے ۔

اُنہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔اور کہا پارٹی کا دفتر ڈوڈہ میں فعال ہو گیا ہے ۔پارٹی کی تمام سرگرمیاں شروع ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:DAP Meeting in Pulwama پلوامہ میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کی پہلی ورکر میٹنگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.