ضلع ڈوڈہ کے کاستی گڑھ علاقے میں قائم گورنمنٹ مڈل اسکول سے متصل سڑک کی کشادگی کے دوران اسکول کے صحن اور بیت الخلاء کو کافی نقصان پہنچا تھا۔
مقامی لوگوں کے مطابق طلباء بیت الخلاء کی قلت کے سبب کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مقامی باشندوں کے مطابق کئی سال قبل سڑک کی تعمیر و مرمت کے دوران اسکول کے صحن اور بیت الخلاء ناقابل استعمال ہو گئے جن کی ابھی تک تعمیر و مرمت نہ ہوکی۔
مقامی باشندوں کے اسکول میں تعلیمی معیار پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم بنیادی سہولیات کے فقدان پر سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔
اس سلسلے میں مقامی آبادی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بار اعلیٰ حکام کو اس جانب متوجہ کیا تاہم اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود اسکول کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
گرچہ ملک بھر میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ اسکولوں اور کالجوں میں بنیادی سہولیات کے لیے سرکاری سطح پر کئی اقدامات کرنے کے بلند و بانگ دعوے کیے جاتے ہیں تاہم گورنمنٹ مڈل اسکول گاگلہ کا مشاہدہ کرنے سے وہ تمام سرکاری دعوے کھوکھلے نظر آتے ہیں۔