ETV Bharat / state

ڈوڈہ: صفائی کرنے والے ملازمین میں مفت ادویات کی تقسیم

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں انتظامیہ کی جانب سے خاکروبوں (صفائی کرنے والے ملازمین) میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔

sweepers medicine
ڈوڈہ: صفائی کرمچاریوں میں مفت ادویات کی تقسیم
author img

By

Published : Apr 9, 2020, 7:02 PM IST

آیوش ہسپتال ڈوڈہ کی طرف سے قصبہ ڈوڈہ میں کام کر رہے صفائی کرنے والے ملازمین کو طبی امداد کے طور خصوصی ادویات تقسیم کی گئیں۔

ڈوڈہ: صفائی کرمچاریوں میں مفت ادویات کی تقسیم

اس موقعے پر میونسپل کونسل ڈوڈہ کے چیئرمین وید پرکاش گپتا نے صفائی کرنے والے ملازمین میں ادویات تقسیم کیے جانے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر غازی منٹو کا کہنا تھا کہ ’’صفائی ملازم اس وقت موجودہ بحرانی صورتحال میں پورے قصبے کی صاف صفائی میں لگے ہوئے ہیں، جن کی صحت اور قوت مدافعت کا خیال رکھتے ہوئے انہیں یہ ادویات دی گئیں۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ’’کووِڈ19کا ابھی تک علاج دریافت نہیں ہوا ہے تاہم صفائی ملازمین کو تندرست رکھنے اور ان کی قوت مدافعت میں اضافے کی غرض سے یہ ادویات انہیں فراہم کی گئی ہیں۔‘‘

ڈاکٹر غازی نے مزید کہا کہ ’’کووِڈ 19 کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے جہاں طبی عملہ، پولیس، فوج آگے آگے ہیں وہیں صفائی ملازم بھی اس وقت کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔‘‘

میونسپل کمیٹی کے چیرمین کے مطابق ’’ایسے وقت میں صفائی ملازمین کی صحت کا خیال رکھنا آیوش اسپتال ڈوڈہ کا یہ ایک خوش آئند قدم ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.