جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے جنگلات میں حسب معمول آتشزدگی کے کئی واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ آتشزدگی کی وجہ سے درختوں کو کافی نقصان پہنچتا ہے۔
ضلع ڈوڈہ کے پہاڑی علاقہ بھرت بگلہ، مرمت اور کہلاڑ کے جنگلات میں موسم سرما کے دوران آگ لگنے کا واقعہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ہر برس چند شرپسند عناصر افراد سوکھی گھاس کو آگ لگا کر جنگلات کا بڑا حصّہ تباہ کر دیتے ہیں۔ ان واقعات سے کی وجہ سے جنگل میں پیڑ پودوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔
ڈوڈہ بھرت کے جنگلات میں لگی آگ پر مقامی لوگ کا کہنا ہے کہ لوگ آگ لگا کر سینکڑوں کی تعداد میں درخت کو تباہ کر رہے ہیں لیکن محکمہ جنگلات ایسے لوگوں کے خلاف کوئی کاروائی بھی نہیں کرتا ہے۔
ایک مقامی شخص نے کہا کہ جب تک محکمہ جنگلات متحرک نہیں ہوتا ہے، تب تک جنگلات کو محفوظ رکھنا ناممکن ہے اور جنگلات مافیا محکمہ جنگلات کے ملازمین سے بے خوف ہوکر جنگل میں آگ لگا دیتے ہیں۔
مقامی شخص نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات کے تحفظ کے لیے کوئی ٹھوس قدم اُٹھائیں جائیں تاکہ جنگلات کو ختم ہونے سے بچایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ہندواڑہ: شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ