ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں پہلی مرتبہ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا اہتمام

یہ چیمپیئن شپ اس لئے بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی کیونکہ اس سے قبل اس طرز کے کھیل کو صرف ٹی وی پر دیکھا جاتا رہا ہے۔

ڈوڈہ میں پہلی مرتبہ تائیکوانڈو چمپین شپ منعقد ہوئی

author img

By

Published : Dec 28, 2020, 11:15 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آج تک صرف کرکٹ کے ہی بڑے بڑے ٹورنامنٹ منعقد ہوئے ہیں جس میں غفران میموریل کرکٹ چیمپیئن شپ قابل ذکر ہے۔ اس کرکٹ چیمپیئن شپ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی ہے لیکن اب مزید کھیلوں کو بھی یہاں فروغ مل رہا ہے۔

ڈوڈہ میں پہلی مرتبہ تائیکوانڈو چمپین شپ منعقد ہوئی
ڈوڈہ میں پہلی مرتبہ تائیکوانڈو چمپین شپ منعقد ہوئی

حکومت کی جانب سے کھیل مقابلوں کو فروغ دینے کے لئے چلائی جا رہی اسکیموں سے اب کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں میں بھی ہُنر مند کھلاڑی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

ضلع ڈوڈہ کی تاریخ میں پہلی بار جموں و کشمیر تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نو تشکیل شدہ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن ڈوڈہ کے تحت محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے اشتراک سے تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا اہتمام کیا گیا جس میں شائقین کی بھاری تعداد نے حصّہ لیا اور چیمپیئن شپ کے دوران شاندار مقابلوں سے لطف اندوز ہوئے۔

یہ چیمپیئن شپ اس لئے بھی لوگوں کے توجہ کا مرکز بنی کیونکہ اس سے قبل اس طرز کے کھیل کو صرف ٹی وی پر دیکھا جاتا رہا ہے۔
پہلی مرتبہ منعقد ہوئی تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ صورت سنگھ بطور مہمان خصوصی موجود رہے۔

اس چیمپیئن شپ میں خاص مہمان ماسٹر اُتل پنگوترہ موجود تھے جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر ریفری کے فرائض انجام دیے اور ٹوکیو میں منعقد اولمپک گیمس کا بھی حصّہ رہے ہیں۔

اس دو دوزہ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں ڈوڈہ کے مختلف تعلیمی اِداروں، کلب سے دو سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصّہ لیا اور شائقین کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔

یہ پہلی مرتبہ دیکھا گیا کہ ڈوڈہ کے مختلف تعلیمی اِداروں میں طلباء کو تائیکوانڈو کی مشق کرائی جا رہی ہے۔جس کے لئے اسکول انتظامیہ نے کوچز کی خدمات حاصل کی ہیں۔

چیمپیئن شب میں کھلاڑیوں کی سہولیت کے لئے بین الاقومی طرز کا ساز و سامان دستیاب رکھا گیا تھا اور تکنیکی ٹیم میں تائیکوانڈو ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.