ETV Bharat / state

خواتین ولیج ڈیفنس گارڈز کو بھی اسلحہ کی ٹریننگ

Arms training to Female VDCs جموں و کشمیر میں خواتین ولیج ڈیفنس گارڈز کو آگ، ایمرجنسی کے دوران بچاؤ کارروائی، علاقے کا گشت کرنے کے علاوہ ہتھیار چلانے کی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔

خواتین ولیج ڈیفنس گارڈز کو بھی اسلحہ کی ٹریننگ
خواتین ولیج ڈیفنس گارڈز کو بھی اسلحہ کی ٹریننگ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 5:44 PM IST

خواتین ولیج ڈیفنس گارڈز کو بھی اسلحہ کی ٹریننگ

ڈوڈہ: جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ولیج ڈیفنس گارڈز (وی ڈی سی) کی صفوں میں درجنوں خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ ملک و سماج دشمن عناصر کا مقابلہ کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے فراہم کی جا رہی اسلحہ کی ٹریننگ لے رہی ہیں۔ خطہ چناب اور پیر پنچال میں عسکریت پسندوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومت نے عام شہریوں کو اسلحہ فراہم کرکے انہیں عسکریت پسندی کا مقابلہ کرنے کی تربیت فراہم کی ہے۔ برسوں تک بغیر معاوضہ کام کرنے کے بعد وی ڈی سی ممبران نے احتجاج کیا جس کے بعد حکومت کی جانب سے انہیں مراعات/ تنخواہ بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

اس وقت یونین ٹریٹری 875 ویلج ڈیفنس گارڈ کمیٹیاں ہیں جن کے ممبران کی تعداد 6000 سے زائد ہے جن میں قریب 250خواتین بھی شامل ہیں۔ 4500سے زائد وی ڈی سیز کو تنخواہ بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی، ڈوڈہ، عبد القیوم نے اس حوالہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سمیت دیگر وی ڈی سیز کو اسلحہ کی ٹریننگ، ہتھیار چلانے کی مشق ایک روٹین عمل میں اور ان دنوں ضلع ڈوڈہ سمیت مضافاتی علاقوں کے ممبران کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ وی ڈی جی کے ان ارکان کو آگ سے نمٹنے، ایمرجنسی کے علاوہ علاقے میں گشت وغیرہ کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ڈوڈہ نے مزید کہا کہ ’’یہ وی ڈی جی ممبران اچھا کام کر رہے ہیں اور ملک دشمن عناصر پر نظر رکھنے میں پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کی مدد کر رہے ہیں۔‘‘ ایس ایس پی نے مزید کہا کہ پولیس نے ڈوڈہ، بھدرواہ اور گندوہ میں فائرنگ رینج قائم کئے ہیں جہاں ان وی ڈی جی ارکان کو ٹریننگ اور فائرنگ کی مشق دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین بھی اپنے گاؤں کی حفاظت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: Organized Weapons Training Workshop For VDC Members وی ڈی سی اراکین کے لیے ہتھیاروں کا تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں، پولیس و فوجی افسران کے مطابق، عسکریت پسندی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے تاہم خطہ پیر پنچال اور چناب میں اب بھی عسکری کارروائیں رونما ہو رہی ہیں۔ اس لیے سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ خواتین بھی سیکورٹی کے اس محاذ پر ملک کے لیے کچھ کرنے کی خواہش کے ساتھ آگے آ رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.