محکمہ زراعت کی جانب سے گندو بھلیسہ میں منعقدہ کسان میلہ کا مقصد پیداوار میں اضافہ کےلیے نئی ٹکنالوجی کے استعمال کےلیے کسانوں کو ترغیب دینا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف اسکیموں سے متعلق کسانوں میں شعور بیداری پیدا کرنا جس کے تحت انہیں سبسیڈی حاصل ہوتی ہے۔
کیمپ کی صدارت ایگریکلچر آفیسر سب ڈویژن شامی کوتوال اور ایکسٹینشن آفیسر سرجیت کمار نے کی جبکہ میلہ میں کسان، محکمہ کے افسران اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر کسانوں کو زراعت کے شعبے میں ترقی کے لیے مختلف اسکیموں سے استفادہ کرنے کی ترغیب دی گئی اور محکمہ کے ماہرین نے مختلف تکنیکی طریقوں سے کسانوں کو واقف کروایا۔