جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں منگل کے روز پولیس نے ایک نقلی پولیس افسر کو گرفتار کیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی طرف سے اطلاع موصول ہوئی کہ نیرج کمار ساکن ارنورہ ڈوڈہ نامی ایک شخص اپنے آپ کو پولیس سب انسپکٹر کی حیثیت سے پیش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے کارروائی کر کے اس کو گرفتار کیا اور تفتیش سے معلوم ہوا کہ وہ پولیس افسر نہیں ہے بلکہ ایک عام آدمی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نیرج کمار باقاعدہ ایک پولیس سب انسپکٹر کی وردی بھی پہنتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے اور اس کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا ہے۔