ڈوڈہ: پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے جی ایچ ایس چلی بالا، بھلیسہ میں ایک خصوصی آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ آگاہی پروگرام میں علاقہ کے جسمانی طور ناخیز بچوں کے والدین، پی آر آئی ممبران نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران شرکاء کو جسمانی طور خاص بچوں کے حقوق و قوانین اور مرکزی سرکار و یو ٹی انتظامیہ کی جانب سے ان کے لئے وضع کی گئی اسکیموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ Awareness Programme on Specially Abled Children in Doda
پروگرام کے دوران مقررین نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ جسمانی طور خاص بچوں کو اسکول پہنچانے اور انہیں تعلیم سے آراستہ کرنے کو یقینی بنائیں۔ مقررین نے سرکار کی جانب سے جسمانی طور خاص افراد کے لیے لازمی تعلیم کو مفت فراہم کرنے کی پالیسی پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اسکولوں کا بنیادی ڈھانچہ بھی مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ جسمانی طور ناخیز افراد تعلیم کے حصول سے پیچھے نہ رہ سکیں۔Education Department organized Awareness Programme