ETV Bharat / state

Earthquake in Doda: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں 4.0 شدت کا زلزلہ - موں و کشمیر میں ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشاہ تباہی مچائی ہے

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ضلع ڈوڈہ میں ہفتے کی علی الصبح 2 بج کر 53 منٹ پر 4.0 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے. Earthquake jolts Doda

author img

By

Published : Jan 22, 2022, 12:37 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ہفتے کی علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.0 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز ضلع ڈودہ کا کوئی علاقہ تھا۔ Earthquake jolts Doda

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ضلع ڈوڈہ میں ہفتے کی علی الصبح 2 بجکر 53 منٹ پر 4.0 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کی گہرائی زیر زمین دس کلو میٹر تھی۔ Earthquake Of Magnitude 4.0 Hits J&K's Doda Region

قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

جموں و کشمیر میں ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشاہ تباہی مچائی ہے۔ 8 اکتوبر 2005 میں ہونے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آر پار زائد از 80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشا مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر اسیکل پر اس زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر سمیت مختلف اضلاع میں اسی ماہ 14 جنوری کی شام دیر گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل اس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ Earthquake in Jammu and Kashmir

زلزلہ وسطی کشمیر کے سرینگر اور گاندربل اضلاع کے علاوہ شمالی و جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں محسوس کیا گیا تاہم یہ ہلکی نوعیت کا زلزلہ تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.