ETV Bharat / state

ڈوڈہ: زلزلے کے متواتر جھٹکے محسوس کئے گئے - JAMMU AND KASHMIR NEWS

خطہ چناب میں مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں اور گزشتہ دو دنوں کے اندر دو مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

EARTHQUAKE FELT IN CHENAB VALLEY
ڈوڈہ: زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 1:00 PM IST

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں زلزلہ کا دوسرا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ منگل کی شب گیارہ بجکر 32 منٹ پر زلزلے کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا۔

منگل کو آئے زلزلے کی شدّت ریکٹر اسکیل پر چار اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کا مرکز بھدرواہ سے پانچ کلو میٹر دور جنوب مشرقی علاقہ میں بتایا گیا ہے۔

خطہ چناب میں مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں اور گزشتہ دو یوم کے اندر دو مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

گزشتہ شب جب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تو ضلع میں بیشتر لوگ گہری نیند میں تھے لیکن جب زلزلے کا جھٹکا محسوس ہوا تو سب بیدار ہو گئے اور محفوظ مقامات کی طرف چلے گئے لیکن ایک ہی زلزلہ کا جھٹکا شدّت سے آیا اُس کے بعد یہ سلسلہ تھم گیا۔

ڈوڈہ قصّبہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ تین، چار منزلہ عمارتوں میں زلزلے کی شدّت کو زیادہ محسوس کیا گیا کہیں جگہوں پر لوگوں نے چیخ و پکار بھی شروع کر دی اسی طرح پوری شب لوگوں نے خوف کے سائے میں گزاری۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.