جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے نامور ماہر تعلیم اور گورنمنٹ ڈگری کالج بھدرواہ کے شعبہ زولوجی کے سینیئر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید خاور بلوان کو زولوجی میں غیر معمولی خدمت انجام دینے کے سبب لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
ڈاکٹر وحید خاور بلوان کو یہ خطاب تیسری بین الاقوامی ویب کانفرنس کے دوران دیا گیا، جس انعقاد محکمہ مائکرو بایولوجی اور بایوٹیکنالوجی لیبارٹریز متھورا کی طرف سے کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر بلوان نے کم عمر میں محکمہ تعلیم میں وہ بلندیاں حاصل کی ہیں، جن کو آج سے قبل خطہ کے کسی شخص نے حاصل کیا ہوگا، وہ نوجوان ماہر تعلیم ہیں جن کو لائف ٹائم اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
حال ہی میں ڈاکٹر بلوان نے اپنی نوعیت کی ایک پہلی کتاب ’کورونا وائرس سے بچاؤ اور انتظام‘ کے نام سے شائع کی ہے۔