ETV Bharat / state

ڈوڈہ: سڑک کی مرمت میں سست رفتاری کا الزام، عوام کا احتجاج

پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے پھگسو، ٹھاٹھری میں عوام کی جانب سے سڑک کی مرمت میں سست رفتاری کا الزام عائد کرتے ہوئے لوگوں نے احتجاج کیا، جس کے سبب ٹریفک کی نقل و حمل کئی گھنٹوں تک متاثر رہی۔

ڈوڈہ: سڑک کی مرمت میں سست رفتاری کا الزام، عوام کا احتجاج
ڈوڈہ: سڑک کی مرمت میں سست رفتاری کا الزام، عوام کا احتجاج
author img

By

Published : Oct 6, 2020, 7:44 PM IST

ضلع ڈوڈہ کے تحصیل پھگسو میں مقامی باشندوں نے ٹھاٹھری تا کاٹھواہ سڑک کی مرمت کا کام شروع نہ کرنے پر انتظامیہ اور متعلقہ حکام کے خلاف احتجاج کیا۔

ڈوڈہ: سڑک کی مرمت میں سست رفتاری کا الزام، عوام کا احتجاج

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے احتجاج کی کال 30 ستمبر کو دی تھی لیکن ایس ڈی ایم ٹھاٹھری نے یقین دہانی کرائی تھی کہ 5 اکتوبر تک سڑک کی مرمت کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

احتجاجیوں کے مطابق مذکورہ سڑک پر محض دو دن تک کام شروع کیا گیا اور نامعلوم وجوہات کی بنا پر پھر سے بند ہو گیا۔ جس کے سبب وہ آج احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے۔

احتجاج کے سبب گھنٹوں تک سڑک پر گاڑیوں کی نقل و حرکت بند رہی۔ جس دوران ایس ڈی ایم ٹھاٹھری نے موقع پر پہنچ کر وہاں دوبارہ عوام کے مطالبات سُنے اور ایس ڈی ایم کی یقین دہانی کے بعد لوگوں نے احتجاج ختم کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.