ETV Bharat / state

ڈوڈہ: ’سڑک کی مرمت و کشادگی کے بعد مشکلیں کم ہونگی‘

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں پُل ڈوڈہ بیولی سڑک پر طویل عرصہ کے بعد مرمت اور کشادگی کا کام شروع ہونے سے مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ڈوڈہ: ’سڑک کی مرمت و کشادگی کے بعد مشکلیں کم ہونگی‘
ڈوڈہ: ’سڑک کی مرمت و کشادگی کے بعد مشکلیں کم ہونگی‘
author img

By

Published : Apr 12, 2021, 2:21 PM IST

خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ کو سرمائی دارالحکومت جموں اور گرمائی دارالحکومت سرینگر سے جوڑنے والی واحد شاہراہ ’’پل ڈوڈہ‘‘ پر تعمیر و تجدید اور کشادگی کا کام شروع ہونے پر لوگوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

ڈوڈہ: ’سڑک کی مرمت و کشادگی کے بعد مشکلیں کم ہونگی‘

پل ڈوڈہ کی سڑک قصبہ ڈوڈہ کو زمینی راستے سے بٹوت اور کشواڑ سے بھی جوڑتی ہے۔ تاہم برسوں سے خستہ حال ہونے کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

گنپت پُل سے تین کلو میٹر قصبہ ڈوڈہ کی طرف جانے والی پل ڈوڈہ کی سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہونے کے علاوہ کافی تنگ بھی تھی، تاہم اب اپگریڈیشن کے عمل میں نہ صرف سڑک کی تعمیر و تجدید بلکہ کشادگی کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی مرمت اور کشادگی کے بعد سفر میں کافی آسانیاں پیدا ہونگی۔ تاہم انکے مطابق سڑک کی تعمیر کو اس سے قبل ماضی میں ادھورا چھوڑ دیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خراب راستہ ہونے کے سبب اسکولی طلبہ، بیماروں اور مختلف دفاتر جانے والے ملازمین کو گونا گونا پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا، وہیں انکے مطابق تنگ راستہ ہونے کے سبب اکثر و بیشتر جام لگا رہتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.