ETV Bharat / state

اتراکھنڈ میں آگ کی واردات کے دوران ڈوڈہ کا رہائشی ہلاک - علاقے میں کہرام

ریاست اترکھنڈ میں آگ کی ہولناک واردات کے دوران ضلع ڈوڈہ کا ایک رہائشی جھلس کر ہلاک ہو گیا جبکہ اس حادثے میں دیگر پانچ کشمیری مزدور زخمی ہو گئے۔

اتراکھنڈ میں آگ کی واردات کے دوران ڈوڈہ کا رہائشی ہلاک

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 6:03 PM IST

Updated : Feb 9, 2021, 7:53 PM IST

ریاست اترکھنڈ کے اترکاشی علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک دلدوز واقعہ پیش آیا جس میں ایک کشمیری مزدور زندہ جل گیا اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

اتراکھنڈ میں آگ کی واردات کے دوران ڈوڈہ کا رہائشی ہلاک

اطلاعات کے مطابق اترکاشی علاقے میں ایک جھونپڑی میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فانا پوری جھونپڑی کو اپنی چپیٹ میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق اس جھونپڑی میں کشمیری مزدور رہائش پذیر تھے۔

اگرچہ مقامی لوگوں نے آگ کو قابو کرنے کی جی توڑ کوشش کی تاہم اس دوران ایک کشمیری مزدور زندہ جھلس کر ہلاک ہو گیا اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمی افراد کا تعلق پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے ٹانٹہ، بھلیسہ اور کھرنگل بھلیسہ سے بتایا جاتا ہے۔

زخمی افراد کا اٹراکھنڈ کے اتراکاشی ہسپتال میں علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں؛ غلام نبی آزاد کو الوداع کرتے ہوئے وزیر اعظم رو پڑے

ہلاک ہوئے شخص کی شناخت محمد سکندر ولد غلام حسین ساکنہ ٹانٹہ بھلیسہ کے طور پر ہوئی ہے جب کہ شاہد حسین ولد محمد شریف، ناصر احمد ولد محمد شریف، فاروق احمد ولد محمد شریف ساکنہ گندوہ بھلیسہ اور دین محمد ولد شاہ دین وانی تحصيل کاہرہ بھلیسہ زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کی خبر ڈوڈہ پہنچے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔ مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ اور گورنر انتظامیہ سے متوفی کے اہل خانہ اور زخمی ہوئے افراد کو امداد فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

Last Updated : Feb 9, 2021, 7:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.