ڈوڈہ (جموں کشمیر) : پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں کاستی گڑھ کے رہائشیوں نے ڈی سی آفس کے باہر ڈی ڈی سی ممبر، کاستی گڑھ، کی حمایت میں احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ان پر خاتون پی آر آئی ممبر (دی ڈی سی ممبر کاستی گڑھ) کو اپنے دفتر سے ’’بے عزت‘‘ کرکے باہر نکلانے کا الزام عائد کیا۔ ڈی ڈی سی ممبر، کاستی گڑھ، سنتوشی دیوی نے بھی احتجاجیوں کے ہمراہ ڈی سی آفس کے باہر دھرنہ دیا۔
احتجاجیوں نے دعویٰ کیا کہ ڈی سی سی ممبر، کاستی گڑھ کے معزز شہریوں کے ہمراہ کاستی گھڑھ - شامٹھی روڑ کا تعمیری کام روکے جانے کی وجہ معلوم کرنے اور کام کو دوبارہ شروع کرنے کی مانگ کو لیکر اے ڈی سی ڈی ڈوڈہ سے ملاقات کے لیے آئیں۔ احتجاج کر رہے باشندوں نے بتایا کہ اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے خاتون پی آر آئی ممبر کو دفتر سے یہ کہہ کر باہر چلے جانے کو کہا کہ وہ ’’میٹنگ میں مصروف ہے۔‘‘ جبکہ خاتون پی آر آئی ممبر نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’سرکاری افسر نے مجھے سخت لہجے میں دفتر سے باہر چلے جانے کو کہا اور یہ بھی کہا کہ میری وجہ سے سرکاری کام میں رکاوٹ ہوتی ہے۔‘‘
مزید پڑھیں: ڈوڈہ: رابطہ سڑک کی خستہ حالت پر احتجاج
اے ڈی ڈی سی کے ’’سخت لہجہ‘‘ سے ناراض ڈی ڈی سی ممبر سمیت کاستی گڑھ کے شہریوں نے ڈی سی آفس ڈوڈہ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے ڈی سی آفس کے گیٹ کی گیرہ بندی کی اور اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ سے از خود دفتر سے باہر آکر پی آر آئی ممبر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ ہنگامہ آرائی کے بیچ اے ڈی ڈی سے ڈوڈہ باہر آئے اور احتجاجیوں کو اپنی صفائی پیش کی تاہم احتجاجیوں نے معافی مانگنے کا اصرار کیا اور بالآخر اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے معافی مانگی جس کے بعد احتجاج ختم ہوا۔