ETV Bharat / state

ڈوڈہ: ٹھاٹھری میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاج - مذہبی رواداری

پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری میں مسلم طبقہ سے وابستہ لوگوں نے وسیم رضوی کے خلاف احتجاج کیا۔

ڈوڈہ: ٹھاٹھری میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Mar 19, 2021, 5:46 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن ٹھاٹھری میں نماز جمعہ کے بعد وسیم رضوی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لوگوں نے اسکے خلاف کڑی کارروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

ڈوڈہ: ٹھاٹھری میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاج

احتجاج کر رہے لوگوں نے وسیم رضوی کے خلاف قانونی کارروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا: ’’وسیم رضوی جیسے شر پسند عناصر کے خلاف حکومت ٹھوس کارروائی کرے جو بار بار مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کر رہے ہیں۔‘‘

احتجاج میں شامل ٹھاٹھری کی جامع مسجد کے امام و خطیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایسے شر پسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہے کیونکہ اس طرح کے مجرمانہ عمل سے نہ صرف مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں بلکہ مذہبی رواداری کو بھی زک پہنچتا ہے۔‘‘

انہوں نے وسیم رضوی کے قرآن پاک کی چند آیات سے متعلق دائر کی گئی عرضی کی مذمت کرتے ہوئے عدلیہ کی جانب سے عرضی کو مسترد کیے جانے کی امید ظاہر کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.