ETV Bharat / state

ڈوڈہ: کرکٹ اسٹیڈیم کو جلد تعمیر کرنے کی مانگ - کھیل سرگرمیوں کو فروغ

ینگ سٹار کرکٹ کلب ڈوڈہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انہوں نے کمشنر سیکریٹری سوربھ بھگت سے ملاقات کے دوران ضلع میں درپیش مسائل کے ساتھ ساتھ کرکٹ گرائونڈ کو جلد تیار کرنے کی بھی گزارش کی۔

ڈوڈہ: کرکٹ اسٹیڈیم کو جلد تعمیر کرنے کی مانگ

author img

By

Published : Oct 21, 2020, 8:12 PM IST

ڈوڈہ کی ایک غیر سرکاری تنظیم ینگ سٹار کرکٹ کلب ڈوڈہ نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے سرپرست منظور احمد نے بتایا کہ اُنہوں نے جموں و کشمیر لیبر ڈیپارنمنٹ کے کمشنر سیکریٹری سوربھ بھگت کے ڈوڈہ دورے کے دوران ملاقات کی اور قصبہ ڈوڈہ کی عوام کو درپیش مسائل پر بات چیت کی۔

ڈوڈہ: کرکٹ اسٹیڈیم کو جلد تعمیر کرنے کی مانگ

ملاقات کے دوران بٹ نے کمشنر سیکریٹری کو ضلع ڈوڈہ میں کھیل سرگرمیوں کو فروغ دینے اور کھیل کے میدانوں سمیت دیگر بنیادی ڈھانچوں کو مضبوط کرنے کی بھی گزارش کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ضلع ڈوڈہ میں قومی سطح کا کرکٹ ٹورنمنٹ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور بین الاقوامی کھلاڑی اس ٹورنمنٹ کی زینت بن چکے ہیں، لیکن گراؤنڈ کی حالت باعث تشویش ہے۔‘‘

پریس کانفرنس کے دوران بٹ نے دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے کمشنر سیکریٹری سے مانگ کی کہ سپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ کا تعمیراتی کام جلد از مکمل کیا جائے، اور گراونڈ پر جلد سے جلد ٹرف تیار کی جائے، اور نگرانی کے لئے اسٹیڈیم کو ڈی سی سی کے حوالے کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.