ETV Bharat / state

ڈوڈہ: سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک - علاقے میں سراسیمگی

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں سڑک حادثے کے دوران ایک شخص کی موت واقع ہو گئی۔

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 6:16 PM IST

ضلع ڈوڈہ کے چلی روڈ پر منگل کی صبح ایک ایکو گاڑی سنوارہ کے مقام پر سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں گاڑی ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

فوت ہوئے شخص کی شناخت بھلیسہ کے رہنے والے سجاد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے کی خبر ان کے گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔

اس ضمن میں ڈوڈہ پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

وہیں حادثے میں ہلاک ہوئے شخص کو بعد دوپہر پر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.