تفصیلات کے مطابق کسانوں کو سرکاری اسکیموں کے متعلق بیدار کرنے کے لیے چلائے جا رہے کسان پکھواڑا، پروگرام کے تحت ہفتہ کے روز بلاک دالی بی میں ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
یہ کیمپ محکمہ زراعت، باغبانی اور دیگر متعلقہ محکموں کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے، اس میں بڑی تعداد میں کسانوں نے شرکت کی۔
کیمپ میں کسانوں کو 'کے سی سی' اور کسان لون لینے کے لیے درخواست دینے کے عمل کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ اس دوران تمام متعلقہ اِداروں نے مختلف اسکیموں کو اجاگر کیا۔
اس کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران نے مختلف اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کسان کو فوائد حاصل کرنے کے لیے تفصیلی جانکاری فراہم کی۔
امرناتھ یاترا: جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں سماعت
ایگریکلچر آفیسر نے پی آر آئی ممبروں کی موجودگی میں کاشت کاروں کو 'کے سی سی' کی 100 فیصد کامیابی کے لیے حوصلہ افزائی کی۔