ETV Bharat / state

Doda World Water Day: ڈوڈہ میں پانی کے عالمی دن پر پینٹنگ مقابلہ - پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ورلڈ واٹر ڈے

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ورلڈ واٹر ڈے کی نسبت سے پینٹنگ مقالبہ کے ساتھ ساتھ نکڑ ناٹک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ World Water Day Doda

a
da
author img

By

Published : Mar 23, 2023, 1:42 PM IST

a

ڈوڈہ (جموں و کشمیر): خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں بھی جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ’’ورلڈ واٹر ڈے‘‘ کی نسبت سے تقاریب، آگاہی پروگرامز کا اہتمام کیا گیا۔ پہاڑی ضلع میں ورلڈ واٹر ڈے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ جل شکتی محکمہ نے ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے ایچ ایس ایس بی ڈوڈہ میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔

ایچ ایس ایس بی ڈوڈہ میں منعقدہ تقریب کے دوران پانی کے تحفظ کے موضوع پر پینٹنگ مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں کئی اسکولی طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر، ڈوڈہ، ایس وشیش مہاجن مہمان خصوصی کے طور پر شریک رہے جبکہ پروگرام میں ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر جل شکتی ہائیڈرولک سرکل ڈوڈہ، سابق این جے ایس ڈی ڈوڈہ، جل شکتی محکمہ کے افسران اور عہدیداران، مختلف اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: World Water Day 2023 اے ایم یو میں ولڈ واٹر ڈے کے موقعے پر پانچ روزہ پروگرام

پینٹنگ مقابلہ کے ساتھ ساتھ تقریب کے دوران ایک نکڑ ناٹک بھی پیش کیا گیا جس میں GHSS بائز ڈوڈہ نے پانی کے تحفظ کے تئیں حاضرین تک پیغام پہنچانے کی کوشش کی۔ تقریب کے اختتام پر طلباء میں اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے۔ اسکے علاوہ منتظمین کی جانب سے مدعو کیے گئے مقررین نے پانی کے منصفانہ استعمال پر زور دیتے ہوئے حاضرین سے اس حوالہ سے لوگوں کو آگاہ کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ مقررین نے حاضرین خاص کر طلبہ سے پانی کے منصفانہ استعمال کے لئے لوگوں کو آگاہ کرنے کے حوالہ سے سنجیدہ کا مظاہرہ کرنے پر بھی زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.