جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ ضلع ہیڈ کوارٹر گھاٹ میں بھی محکمہ صحت کے ملازمین نے ڈی پی سی مطلبات اور چھ مہینے سے تنخواہ نہ ملنے پر میڈیکل لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن کے بینر تلے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ لوگوں نے اس دوران ایک پریس کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جس میں ملازمین نے کہا کہ 'حکومت ہمارے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی خاص توجہ نہیں دے رہی ہے جس کے چلتے ہمیں بار بار احتجاجی مظاہرہ کرنا پڑ رہا ہے۔' Medical Low Paid Employees Federation
یہ بھی پڑھیں: Kashmir Hot Mix Plant Owners Association Protest: ہاٹ مِکس پلانٹ اوونرس ایسوسی ایشن کا سرینگر میں احتجاج
محکمہ صحت کے ملازمین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہمارے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد حل نکالا جائے اور اگر ایسا نہیں ہوا تو ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔' Doda health department employees appeal to government