ETV Bharat / state

ضلع ڈوڈہ کورونا سے پاک

author img

By

Published : Jan 30, 2021, 12:32 PM IST

جموں و کشمیر کے 9 اضلاع میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کا کوئی کیس نہیں پایا گیا ہے۔

ضلع ڈوڈہ کورونا سے پاک
ضلع ڈوڈہ کورونا سے پاک

ضلع ڈوڈہ کورونا سے پاک ہو گیا ہے۔ ضلع میں اس وقت کوئی فعال کیس نہیں ہے۔ ضلع میں اب تک 3428 افراد کورونا سے متاثر ہوگئے تھے، تاہم تمام افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ جمعہ کے روز جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے 76 مثبت کیسز سامنے آئے ہی، جن میں سے 16 خطہ جموں سے جبکہ 60 خطہ کشمیر سے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ جمعہ کے روز ضلع پلوامہ، بانڈی پورہ، گاندربل، شوپیاں، راجوری، ڈوڈہ، کھٹوعہ، سانبہ، کشتواڑ، رامبن اور ریاسی میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے آیا ہے۔ سب سے زیادہ 32 کیسز ضلع سرینگر میں پائے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 124373 ہو گئی ہے۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1933 ہو گئی ہے۔

ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد 26 ہزار 158 کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں، وہیں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی اسی ضلع میں ہے۔ ضلع جموں دوسرے نمبر ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 24 ہزار 949 ہے جبکہ اس ضلع میں 370 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل کے بعد سے جموں و کشمیر میں لگاتار کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا تھا، تاہم گزشتہ ہفتوں سے یہاں کورونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔ وادی کشمیر خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ سردی کے ایام میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے لیکن اندازے کے عین برعکس سردی کے شروع ہوتے ہی یہاں مثبت معاملات میں نمایاں کمی واقع ہرئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.