ETV Bharat / state

ڈوڈہ : عوام کے مسائل کے حل کے لیے ڈی سی کا ٹھاٹھری دورہ - urdu news

ڈی سی ڈوڈہ سے مقامی عوام نے اپیل کی کہ قومی شاہراہ کے تعمیراتی کام میں مقامی لوگوں کو بھی روزگار دیا جائے۔ اس کے علاوہ ڈگری کالج کی عمارت کی جلد تعمیر اور قصّبہ میں عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

شہریوں کی مشکلات کو سُنا
author img

By

Published : Mar 3, 2021, 5:31 PM IST

صوبہ جموں کے ضلع ڈوڈہ میں آج ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر ڈوائیفوڈے ساگر دتاترے نے ٹھاٹھری علاقے کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ٹھاٹری کی عوام کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ عہدیداروں کو مسائل جلد حل کرنے کی تلقین کی۔

اس کے علاوہ علاقہ سے گزرنے والی قومی شاہراہ پر چل رہے کام کاج اور اور ڈگری کالج کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر اُن کے ہمراہ نو منتخب ڈی ڈی سی چیئرمین ڈوڈہ، ڈی ڈی سی ٹھاٹھری، بی ڈی سی کے علاوہ میونسپل کونسلر ٹھاٹھری کے اراکین بھی موجود تھے۔

عوام کے مسائل کے حل کے لیے ڈی سی کا ٹھاٹھری دورہ

ڈی سی ڈوڈہ کو مقامی عوام نے بتایا 'قومی شاہراہ کے تعمیراتی کام میں مقامی عوام کو بھی روزگار دیا جائے۔ اس کے علاوہ ڈگری کالج کی عمارت کی جلد تعمیر اور قصّبہ میں عوام کی مشکلات کا جلد سے جلد ازالہ کیا جائے'۔

یہ بھی پڑھیے
فاروق عبداللہ کے خلاف سیڈیشن کی عرضی سپریم کورٹ سے خارج

اس موقع پر ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹر ڈوائیفوڈے ساگر دتاترے نے کہا 'قصّبہ ٹھاٹھری میں قومی شاہراہ کی تعمیر کے حوالے سے عوام کے ساتھ بات کرنے آئے تھے۔ چونکہ چار گلیاروں والی شاہراہ تعمیر کرنے کے لئے قصّبہ کے تینوں طرف سے جگہ نیشنل ہائی وے ڈیویلپمنٹ اتھاریٹی کی تکنیکی ٹیم کو دکھائی گئی ہے اور وہ ہی اُس کا فیصلہ کریں گے۔ اس کے علاوہ ڈگری کالج کی اراضی میں کچھ رکاوٹیں آرہی ہیں۔ اس کے لئے بھی متبادل اراضی کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی عوام کی مشکلات کے حل کے لئے ایس ڈی ایم ٹھاٹھری کو کچھ ڈھانچے ہٹانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں'۔

ڈی سی نے بتایا 'قصّبہ ٹھاٹھری میں پارکنگ کا مسئلہ کافی دیر سے چل رہا ہے۔ لیکن اُنہوں نے میونسیپل کمیٹی کو دریائے چناب کے کنارے پر موجود جگہ پر ڈمپنگ کر کے پارکنگ کے لیے جگہ تیار کرنے کے لئے کہا ہے۔ جیسے ہی وہ کام شروع کریں گے۔ اس دیرینہ مسلہ کا حل نکل آئے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.