ETV Bharat / state

ڈوڈہ: گندوہ میں پولیس اہلکاروں کو کووڈ ٹیکہ لگایا گیا - Corona vaccine

ضلع ڈوڈہ میں بھی دیگر اضلاع کی طرح دوسرے مرحلے کی ویکسینیشن مہم کے تحت فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ڈوڈہ: گندوہ میں پولیس اہلکاروں کو کووڈ ویکسین فراہم

author img

By

Published : Feb 17, 2021, 4:33 PM IST

پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے گندوہ بھلیسہ میں سب ضلع اسپتال میں کورونا ویکسین مہم کے دوسرے مرحلے کے تحت پولیس اہلکاروں اور وی ڈی سی ممبران کی ٹیکہ کاری مہم جاری ہے۔

ڈوڈہ: گندوہ میں پولیس اہلکاروں کو کووڈ ویکسین فراہم

ضلع ڈوڈہ کے مختلف دیہات اور علاقہ جات میں بھی دیگر اضلاع کی طرح دوسرے مرحلے کی ویکسینیشن مہم کے تحت فرنٹ لائن ورکرز، جن میں پولیس اہلکار، وی ڈی سی ممبران، محکمۂ مال اور آنگن واڑی ورکرز شامل ہیں کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

اس سے قبل محکمہ صحت سے وابستہ طبی و نیم طبی اور دیگر عملہ کو کورونا ویکسین فراہم کی جا چکی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر پرویز احمد نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'ضلع میں ابھی تک چھ سو سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کی خوراک دی جا چکی ہے اور ابھی تک کسی بھی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔'

مزید پڑھیں؛ غیرملکی سفارتکاروں کے دورۂ کشمیر پر سیاسی رہنماؤں کا رد عمل

انہوں نے عوام سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سبھی افراد کو مشتہر کردہ شیڈول کے مطابق رضاکارانہ طور ویکسین کی خوراک لینی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.