ETV Bharat / state

عارضی ملازمین کو تہوار کے موقعے پر ہی کیوں یاد کیا جاتا ہے؟

author img

By

Published : Aug 28, 2020, 5:53 PM IST

Updated : Aug 28, 2020, 10:42 PM IST

عارضی ملازمین نے احتجاج کے دوران کہا کہ 'ملک میں جب ایک نشان، ایک قانون ہے تو عارضی ملازمین کا استحصال کیوں کیا جا رہا ہے؟'

ڈوڈہ میں عارضی ملازمین کا احتجاج
ڈوڈہ میں عارضی ملازمین کا احتجاج

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن ٹھاٹھری میں آج مختلف محکموں میں کام کر رہے عارضی ملازمین نے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق ان عارضی ملازمین نے احتجاج کے دوران حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

ڈوڈہ میں عارضی ملازمین کا احتجاج

مختلف محکمہ جات سے وابستہ عارضی ملازمین نے احتجاج کے دوران حکومت پر الزام عائد کیا کہ 'اُن کے ساتھ پچھلے بیس برسوں سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے جب بھی اُن کی مستقلی کی بات آتی ہے تو اربابِ اقتدار میں بیٹھے لوگ خاموش ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے عارضی ملازمین کا مسئلہ عرصۂ دراز سے التواء میں ہے۔'

قصبہ ٹھاٹھری میں تمام عارضی ملازمین نے یک زبان ہو کر ایک ہی مانگ کی کہ اُن کو مستقل کیا جائے اور بقایا اجرت کو فوری طور واگزار کیا جائے۔

احتجاجی عارضی ملازمین نے متعلقہ محکموں اور تمام حکومتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ 'ملک میں جب ایک نشان، ایک قانون ہے تو عارضی ملازمین کا استحصال کیوں کیا جا رہا ہے۔ برابر کام کی برابر اجرت کے قانون کو کیوں نافذ نہیں کیا جا رہا ہے؟'

یہ بھی پڑھیں: پہلگام میں تمام ڈھانچوں کی 'ڈیجیٹل ڈاکیومینٹیشن' تیار کرنے کی ہدایت

انہوں نے مزید بتایا کہ 'بڑی کرسیوں پر بیٹھے جو لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں لیکن زمینی سطح پر عوام کی خدمت پر معمور ہیں عارضی ملازمین جن کو سال میں تہوار کے موقعوں پر ہی کیوں یاد کیا جاتا ہے؟ اس لئے حکومت اس پالیسی کو ترک کر کے تمام عارضی ملازمین کی مستقلی کے لئے جامع پالیسی مرتب کرے تاکہ برسوں سے چلا آ رہا ہے عارضی ملازمین کی ہڑتال بھوک ہڑتال اور دھرنوں کا سلسلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے۔'

Last Updated : Aug 28, 2020, 10:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.