ETV Bharat / state

ڈوڈہ: بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کے حوالے سے بیداری پروگرام منعقد - بیٹی بچاؤ بیٹی پڑاؤ مہم

اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کشوری لال شرما نے اسپورٹس اسٹیڈیم سے بیداری ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ جس میں مختلف اداروں کے پانچ سو کے قریب طلباء بشمول آشا اور آنگن واڑی ورکزز نے شرکت کی۔

بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کے حوالے سے بیداری پروگرام منعقد

author img

By

Published : Jan 25, 2021, 1:31 PM IST

ڈوڈہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ کی مجموعی نگرانی میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑاؤ مہم کے تحت نیشنل گرل چائلڈ ویک منانے کا آغاز کیا گیا۔

اس سلسلے میں اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کشوری لال شرما نے اسپورٹس اسٹیڈیم سے آگاہی ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ جس میں مختلف اداروں کے پانچ سو کے قریب طلباء بشمول آشا اور آنگن واڑی ورکزز نے شرکت کی۔

بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کے حوالے سے بیداری پروگرام منعقد

ریلی، بازار سے ہوتے ہوئے بوائز ہائر سکینڈری اسکول میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ لیے ہوئے تھے اور اس کے علاوہ پروگرام کے حوالے سے نعرے بازی بھی کی۔

مرکزی مقام پر مختلف اسکولوں اور مہلا شکتی مرکز، ون اسٹاپ سنٹر اور آئی سی ڈی ایس سے وابستہ اسپیکروں نے مختلف امور کے بارے میں روشنی ڈالی۔ جن میں بچیوں کی صحت اور حملے سے قبل تشخیصی تکنیک ایکٹ کی شقوں پر روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر اے ڈی سی ڈوڈہ کشوری لال شرما نے معاشرے میں بچیوں کے کردار کے بارے میں روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ ان کو درپیش مسائل، چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے
یوم جمہوریہ کے پیش نظر وادی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

اے ڈی سی نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں اس سلسلے میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ڈرائنگ، پینٹنگ، سلوگن رائٹنگ، شعری مقابلہ اور ٹاک شو وغیرہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ تمام فریقین سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ضلع کے تمام علاقوں میں پروگرام کے بارے میں آگاہی مہم کو یقینی بنائیں۔ تاکہ پروگرام کے بنیادی مقاصد کو ترجیحی بنیادوں پر حاصل کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.