ڈوڈہ میں تعینات فوج کی دس راشٹریہ رائفلز بٹالین نے ضلع ڈوڈہ کے تمام دیہاتوں کا دورہ کیا اور لوگوں کو کووڈ-19 کے خلاف ویکسینیشن سے متعلق بیدار کیا۔ فوج کے جوانوں نے ڈوڈہ کے مختلف گاؤں کا دورہ کیا اور لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کو کہا، انہوں نے ویکسینیشن کے فوائد بھی بتائے۔
واضح رہے کہ ضلع ڈوڈہ کے دیہی علاقوں میں اب بھی لوگوں کی کثیر تعداد کورونا مخالف ویکسین لگانے سے ہچکچاتے ہیں۔اسی سلسلے میں فوج نے گھر گھر جاکر لوگوں کو ویکسینیشن کے فوائد بتائے۔
فوج کی کاوشوں کے بعد علاقے کے لوگوں نے اب ویکسین کے لئے اپنا اندراج کرنا شروع کر دیا ہے۔ آرمی 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو اس ویکسینیشن کے لئے اندراج کرا رہی ہے۔