ETV Bharat / state

ڈوڈہ: فوج کی جانب سے بھلیسہ میں مفت طبی کیمپ منعقد - راشٹریہ رائفلز

دور دراز علاقوں میں صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی سعی جاری رکھتے ہوئے فوج نے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔

ڈوڈہ: فوج کی جانب سے بھلیسہ میں مفت طبی کیمپ منعقد

author img

By

Published : Mar 4, 2021, 6:17 PM IST

پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے دور افتادہ علاقہ بھلیسہ میں فوج کی 4راشٹریہ رائفلز نے ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم شاہین ٹرسٹ کے اشتراک سے طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔

ڈوڈہ: فوج کی جانب سے بھلیسہ میں مفت طبی کیمپ منعقد

فوج کے ماہر ڈاکٹروں نے طبی کیمپ میں آئے مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ ادویات بھی مفت تقسیم کیں۔

آپریشن سدبھائونا کے تحت فوج کی 4 راشٹریہ رائفلز نے مقامی نوجوانوں کو ماسک، سینیٹائر، جوتے اور دیگر اشیاء بھی تقسیم کیں۔

میڈیکل کیمپ میں بچوں، نوجوانوں اور بوڑھوں سمیت مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر فوجی افسر نے بتایا کہ کیمپ میں 18 سے 24 سال کی عمر کے بچے زیادہ تر سردی اور بخار میں مبتلا تھے۔ جبکہ گاؤں کے بزرگ افراد نے کمر اور جوڑوں کے درد کے حوالے سے آرمی ڈاکٹرز سے مشورہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.