چلوت کے مقام پر ڈمپر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔ جس کے نتیجہ میں 22 سالہ نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ حادثے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں کے علاوہ پولیس پوسٹ گوہا سے پولیس کی ایک ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور بچاؤ کاروائی شروع کر دی۔
حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت اشفاق احمد ولد محمد اکرم عمر 22 برس ساکنہ کھل کاستی گڑھ کے طور ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے پولیس پوسٹ گوہا میں مقدمہ درج کرکے تحقیات شروع کر دی ہے۔