جموں کے ضلع ڈوڈہ کے ڈاک بنگلہ ٹھاٹھری میں وی دی ہیومن ٹرسٹ کے زیر اہتمام اتوار کے روز ایک پرگرام کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام میں وی دی ہیومن ٹرسٹ کی جانب سے ٹھاٹھری علاقہ کے غریب، مسکینوں اور ضرورت مند لوگوں میں پی پی ای کٹس تقسیم کی گئی۔
اس کے علاوہ مذکورہ ٹرسٹ کی جانب سے ٹھاٹھری میونسپل کمیٹی کے صفائی ملازمین اور پولیس اہلکاروں میں بھی پی پی ای کٹس تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر ٹرسٹ کے ایگزیکٹیو ممبران کے علاوہ ایس ایچ او ٹھاٹھری اندر جیت سنگھ بھی موجود تھے۔
مقامی لوگوں نے ٹرسٹ کی طرف سے ٹھاٹھری کے ضرورتمندوں اور صفائی کرنے والوں کو پی پی ای کٹس تقسیم کرنے کے عمل کو قابل تحسین عمل قرار دیا ہے۔