مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں واقع ملکپورا علاقے کے بھلیسہ میں سہایک انسانیت خیراتی ٹرسٹ کی جانب سے اشیائے ضروریہ کٹس بیواؤں، یتیموں اور معذور افراد میں تقسیم کیا گیا۔ جس میں سہایک انسانیت خیراتی ٹرسٹ کے چیئرمین ونی ٹھاکر، ہارون اباس، عمر زرگراور راہل نے اس مہم کا آغاز کیا۔
ونی ٹھاکر نے اس موقع پر بتایا کہ ہماری ٹیم ہرگاؤں کے ضرورت مند لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ اب تک ہماری ٹیم نے ضرورت مندوں میں اشیائے ضروریہ تقسیم کیا گیا ہے اور مزید ہم یہ بھی کوشش کریں گے کہ ہم ضرورت مند اور مستحق خاندانوں تک پہنچ جائیں۔