ETV Bharat / state

معذور بھٹو لون کی انتظامیہ سے اپیل - دونوں پیروں سے معذور بھٹو لون

دونوں پیروں سے معذور بھٹو لون کو سنہ 2016 میں سوشل ویلفئیر کی جانب سے اسکوٹی دی گئی تھی۔ لیکن یہ اسکوٹی 2018 میں چوری ہو گئی تھی جس کی وجہ سے اب لون کو بارش اور برفباری میں چلنے پھرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انھوں نے انتظامیہ سے اسکوٹی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Disabled Bhutto lone
معذور بھٹو لون
author img

By

Published : Jan 14, 2021, 5:07 PM IST

ضلع ڈوڈہ کے دور دراز پہاڑی علاقہ گُرمل سے تعلق رکھنے والے بھٹو لون دونوں پیروں سے مکمل طور پر معذور ہیں۔ معذوری کی وجہ سے ہر موسم میں اور خاص کر برفباری کے دوران بھٹو لون کو کافی مشکالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

معذور بھٹو لون کی انتظامیہ سے اپیل

بھٹو لون نے بتایا کہ وہ بہت مشکلات سے دوچار ہے۔ رواں برس موسم کے دوران بارش اور برفباری میں اُن کا چلنا پھرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ پیٹ کی بھوک مٹانے کے لیے انہیں در در کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں۔

بھٹو نے بتایا کہ سال 2016 میں اُن کو سوشل ویلفئیر کی طرف سے چلنے کے لیے اسکوٹی دی گئی تھی، جس کے بعد وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ آسانی سے چلے جاتے تھے لیکن چوروں نے سال 2018 میں ان کا یہ سہارا چوری کرکے بے سہارا کر دیا۔

لون نے مزید کہا کہ اسکوٹی چوری کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔ اُنہوں نے تلاش کرنے کی کوشش بھی کی لیکن چور پولیس کے ہاتھ نہیں آئے۔ تب سے وہ انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں۔

بھٹو لون نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ و محکمہ سماجی بہود کے افسران سے اسکوٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کی پریشانیوں کا کچھ حد ازالہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: زیر حراست پی ڈی پی رہنما نعیم اختر اسپتال منتقل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.